حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے لبنانی حکومت سے کہا ہےکہ امریکہ کی سیکورٹی اور دفاعی امداد کے بارےمیں نہایت ہوشیاری کا مظاہرہ کرے اور ان امورپرسخت نگرانی رکھے امریکہ نے حال ہی میں لبنان کو فوجی امداد دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ شیخ نعیم قاسم نے لبنان میں قومی مذاکرات میں دفاعی اسٹراٹیجی کے مسئلےپرجاری گفتگو کے تعلق سے کہاکہ حزب اللہ اس اسٹراٹیجی کی حمایت کرتاہے جو قابل عمل ہواور اس سے صیہونی حکومت میں خوف و ہراس پیداہو اوراس کی جارحیت کوروکا جاسکے ۔ .........
/110